نئی دہلی، 22 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ میں اس نوجوان کے والدین کی درخواست پر مرکز اور منی پور حکومت سے آج جواب مانگا گیا جس میں ریاست کے وزیر اعلی این بیرین سنگھ کے بیٹے اجے متائی کے ملوث ہونے والے روڈریزمعاملے میں موت ہو گئی تھی۔والدین نے الزام لگایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس نوین سنہا کی بنچ نے مرکزی وزارت داخلہ اور منی پور کے چیف سکریٹری سے اروم رازر کی ماں اروم چترا دیوی کی درخواست پر 29 مئی تک جواب دینے کو کہا ہے۔متائی کو 20 مارچ 2011 کو ہوئے روڈریزکے معاملے میں رازر پر گولی چلانے کے معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 304(غیر ارادتا قتل) کے تحت پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔رازر نے متائی کی گاڑی کو اپنے ایس یو وی سے مبینہ طور پر آگے نہیں نکلنے دیا تھا۔ اس پر متائی کو غصہ آ گیا اور اس نے رازر پر گولی چلا دی تھی جس سے اس کی بعد میں موت ہو گئی۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ بیرین سنگھ کی قیادت میں ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہونے کی وجہ سے متاثر کے والدین کو اپنی جان کا خطرہ ہے۔ یہ عرضی وکیل اتسو بینس کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ مجرم قرار دئے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کر رہے ہائی کورٹ میں کوئی بھی وکیل ان کی جانب سے پیش ہونے کو تیار نہیں تھا۔